نئی دہلی/1اگسٹ (ایجنسی) ہر ماہ گھریلو گیس کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کرکے اس پر دی جانے والی سبسڈی کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے منگل کو لوک سبھا میں زبردست احتجاج درج کرایا. حکومت سے اس فیصلے کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا. کانگریس، ترنمول کانگریس، این سی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اس موضوع پر حکومت سے جواب بھی
دینے کا مطالبہ کیا اور حکومت کے کوئی جواب دینے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا.
وقفہ صفر میں اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے کہا کہ حکومت کے کل کئے گئے اعلان سے عام آدمی بری طرح متاثر ہونے والا ہے. حکومت نے صاف کر دیا ہے کہ مارچ 2018 سے وہ ایل پی جی سلنڈر پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے جا رہی ہے. اس سے عام عوام اور خاص طور پر خواتین بری طرح متاثر ہوں گی.